اسلام آباد(ویب ڈیسک) مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے جلسے سے قبل حکومت کی جانب سے کریک ڈاون جاری ہے، اسلام آباد پولیس نے اہم پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ جاری ہے، گزشتہ روز کاشف خاکوانی کو گرفتاری کیا گیا تھا اور اب اطلاعات موصول ہو ئیں ہیں کہ سلمان احمد کو بھی گرفتار کر لیا ہے،راولپنڈی میں بھی ٹی آئی کارکنوں ،مرکزی رہنماوں اور عہدیداروں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین عامر کیانی، غلام سرور خان، راجہ بشارت، سٹی صدر میاں عمران حیات، سٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ عثمان اور دیگر کی گرفتاری کے لیے رات گے چھاپے مارے گے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج رات گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان پر پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے، جسے لیکر حکومتی حلقوں میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔
