سیکیورٹی خطرات، عمران خان نے عدالت میں ایک اور درخواست دے دی

لاہور (سٹاف رپورٹر )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سب سے بڑی عدالت ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔
” پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے سکیورٹی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بطور سابق وزیر اعظم مجھے وہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی جو میرا حق ہے، میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن سکیورٹی نہیں دی جا رہی، سکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان پر ایک بار پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس میں وہ بال بال بچے جبکہ ان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی، جس کے بعد عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی جان کو سنگین خطرات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں