لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئینہ دکھاتے ہوئے واضح اور دوٹوک پیغام دے دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں،لاہور جلسے سے مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی،وزیر اعظم شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی،صدر کو لکھے گئے شہباز شریف کے جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا، عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا،عوام نے رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان پہنچ کر فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
