اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی 41 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی، زلزلہ دن ایک بج کر 59 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
