پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلا س سوموار کو طلب،ایجنڈا جاری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل(پیر)کو ہو گا،پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے سینیٹرز نے بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں عالیہ کامران کا انسانی اسمگلنگ سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی شامل ہے،اسلام آباد میں خواتین کیخلاف جرائم کی شرح میں اضافے پر توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جرنلسٹس اور میڈیا ارکان تحفظ ایکٹ اور اخبارات،نیوز ایجنسیز اور کتب رجسٹریشن آرڈیننس میں ترمیم کے بل ایوان میں پیش کریں گی۔2013 سے 21 تک کی مختلف رپورٹس بھی زیرغور آئیں گی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آٹھ نکات زیر بحث آئیں گے۔وزیر پارلیمانی امور کی پیش کردہ تحریک کے علاوہ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی۔قومی اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کی تکریم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں معاشی صورتحال،کشمیر،سی پیک،خارجہ پالیسی،موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں