کراچی(سٹاف رپورٹر )نوابشاہ ایرپورٹ اچانک 2 ماہ فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ائیرپورٹ جہازوں کے فلائٹ آپریشن کے لئے بند رہے گا،فلائٹ آپریشن جیو ٹیکنیکل سٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس دوران فکس ونگ ہوائی جہاز 23 مئی تک نوابشاہ ائیرپورٹ پرنہیں اتر سکیں گے صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف اور لینڈ کرسکیں گے،ہیلی کاپٹرز کو بھی صرف دن کی روشنی میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔