(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں ڈرون حملے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی سرحد سے دور ایک روسی قصبے کے مرکز میں ڈرون حملہ ہوا۔ جس سے تین افراد زخمی ہوئے اور تین رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم ڈرون کی حقیقت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔اس سے قبل روسی حکام نے دعوی کیا تھا کہ یوکرین سے اڑنے والے ڈرون ان کے شہری علاقوں میں سٹرکچر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہمسایہ ملک بیلاروس کی سرزمین پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جوہری عدم پھیلاو کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگا،امریکہ نے جوہری ہتھیار یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر نصب کر رکھے ہیں،بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے طویل عرصے سے پولینڈ کی سرحد سے متصل بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا مسئلہ اٹھایا ہے،ہم نے الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ عدم پھیلاو کے نظام کی خلاف ورزی کیے بغیر ہم بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھیں گے،روس کی جانب سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کی سہولت کی تعمیر یکم جولائی تک مکمل ہو جائے گی،روس جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول منسک کو منتقل نہیں کرے گا،روس نے پہلے ہی بیلاروس میں 10 طیارے تعینات کیے ہیں جو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔