عمران خان جنرل باجوہ کو توسیع نہیں دینا چاہتے تھے بلکہ ہماری پارٹی کے ۔۔۔۔فواد چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع نہیں دینا چاہتے تھے،ہماری پارٹی قیادت کے کچھ لوگ عمران خان کے پاس آئے اور انہوں نے جنرل باجوہ کی توسیع کا کہا،سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانے پر شہباز شریف کو گھر بھیجا جا سکتا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں آرمی چیف کی توسیع کے حق میں کبھی بھی نہیں رہا،عمران خان بھی جنرل باجوہ کی توسیع کے حق میں نہیں تھے،پارٹی کے سینئر رہنما عمران خان کے پاس آئے اور انہوں نے مشورہ دیا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن ملنی چاہئے،جنرل باجوہ ہمارے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد واپس کرتے ہیں،آپ الیکشن کرادیں،ہم اس پر مان گئے تھے،اس کے بعد جب الیکشن کی بات ہوئی تو آگے سے جواب آیا کہ فلاں نہیں مان رہا،الیکشن فلاں نہیں مان رہا،کہا جا رہا ہے کہ آصف زرداری بڑی رکاوٹ تھے الیکشن میں،آصف زرداری نے اگر ایسا کیا ہے تو انہوں نے ن لیگ کا بیڑا غرق کر دیا ہے،اس وقت سب سے سینئرسیاستدان نواز شریف ہیں مگر انہوں نے بہت بچگانہ فیصلے کئے ہیں،ہم تو شروع سے الیکشن کے حق میں تھے،صدر مملکت عارف علوی نے جب اسمبلی توڑی تو یہ بہترین وقت تھا الیکشن کیلئے،اب تو یہ فارغ ہوچکے ہیں،ان کے پلے کچھ نہیں رہا،کچھ دنوں یا مہینوں کی بات ہے،بلاول اور مریم نے بیگ اٹھانا ہے اور باہر چلے جانا ہے اور ہمارے پیسے بھی لے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی ٹرک نہیں،کچھ بھی نہیں،کیا میں اتنا اہم ہوں کہ ساری جوڈیشل پولیٹکس میں سیٹ کر رہا ہوں،سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانے پر شہباز شریف کو گھر بھیجا جا سکتا ہے،پاکستان میں آئین معطل ہو چکا ہے،پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑے ہیں،صدر مملکت نے شہباز شریف کو آئین کی طرف توجہ دلائی۔انہوں نے الزام عائد کیا 48 گھنٹوں میں 3 ہزار چھاپے مارے گئے، 2 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے،ہم کوئی عسکری جماعت نہیں ہیں،آئین اورقانون کے اندر رہ کر ہی جدوجہد کر سکتے ہیں،سیاست پر صرف پی ٹی آئی چھائی ہوئی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ آئین اور قانون کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں،ہم نے عوام کی مرضی کے اوپر چلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں