لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی کاوشوں نے 8 سال قبل گم ہونے والے بچے کو لواحقین سے ملوا دیا۔چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانولہ کا دورہ کیا اور علی حسن سمیت دیگر بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق 15 سالہ علی حسن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں اور 8 سال قبل وہ گھر سے نکلا تو گم ہوگیا تھا، جس کے بعد علی حسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ میں 8 سال مقیم رہا۔
چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانولہ کا دورہ کیا اور علی حسن سمیت دیگر بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی مسلسل محنت کے بعد علی حسن کا خاندان تلاش کر لیا۔
علی حسن کی والدہ علی حسن آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ 8 سال بعد بچے کو پا کر بہت خوش ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کے مشکور ہیں۔
