ایران اور سعودی عرب کے دوران اہم معاملے پر اتفاق ہو گیا

ریاض (ویب ڈیسک)ایران اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ایک ہی ہفتے میں دوسری بار رابطہ ہوا ہے ، جس میں دونوں نے مارہ رمضان کے درمیاں ہی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹائم نے سعودی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رمضان میں ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ماہ رمضان کے درمیان ہی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مشترکہ امور پر بات چیت کی جب کہ اس دوران دونوں وزرا نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں