اہور (وقائع نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ اس وقت ملک جس نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اس کی حساسیت کو جانیے- اپنی سیاسی لڑائیوں کو پس پشت ڈال کر ملکی معیشت و سالمیت کے لیے کردار ادا کیجیے- آج پاکستانی قوم مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشانیوں شکار ہے زندگی بسر کرنے کے لیے مسائل و ذرائع ختم ہورہے ہیں – جبکہ دوسری طرف ہمارے سیاسی اختلافات نے ملک کو گھمبیر صورتحال سے دو چار کر دیا ہے خدارا میری تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے درخواست ہے کہ سیاسی اختلافات کو اپنی ذاتی لڑائیاں نہ بنائیں بلکہ کسی پلیٹ فارم پر بیٹھ کر گفتگو و شنید سے اپنے اختلافات کو دور کریں- جبکہ جمہوریت ایک دوسرے کے رائے کی احترام کا نام ہے آئیے اپنے تمام اختلافات کو دور کرکے ملک کی سیاست و معیشت اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیجیے-
