قصور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز شریف نے کہا ہے 6سال سے گیدڑکو لیڈرکاماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی، لیڈرکاماسک اتراتوتوشہ خانہ چورنکلا،چیف جسٹس کو کہنا چاہتی ہوں عمران خان کے پیچھے نہ لگیں،عمران خان بچوں کی طرح روتے ہوئے دوسرے ملکوں کو پاکستان کی شکائتیں لگا رہا ہے،نواز شریف اور اس کی بیٹی نے سزائیں برداشت کیں لیکن جتھے لے کر عدالتوں پر حملہ آور نہیں ہوئے،الیکشن واحد حل ہے لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرو ،سہولت کار جائیں گے اور نواز شریف واپس آئے گا ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ریلوے سٹیشن گراونڈ کھڈیاں خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سارے کیس سچے ہیں ،کیا ٹیریان خان اس کی بیٹی نہیں ؟کیا توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کر کے اس نے بیچی نہیں ؟اب یہ کیس اس کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں ،نہ یہ اگل سکتا ہے نہ نگل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قصورکے شیروں اورشیرنیوں کومیرااورنوازشریف کا سلام،کبھی سوچابھی نہیں تھاکہ پورا کھڈیاں باہرنکل کرآجائےگا،کھڈیاں والوں نے مینارپاکستان پرجلسہ کرنےوالے کو کھڈے میں پھینک دیا ہے،کھڈیاں اورقصورکل بھی نوازشریف سے محبت کرتاتھا،آج بھی کرتاہے،جتنی مرضی آگ لگ جائے مریم نوازسچ بولنے سے بازنہیں آئےگی،قصورنے2018میں الیکشن چوری کے وران بھی اپنی پوری سیٹیں جیتی تھیں،فتنے اورانتشارکوپہچاننے والوں میں کھڈیاں اورقصورسرفہرست تھا،کھڈیاں اورقصورنے2018میں بھی گھڑی چورکویہاں گھسنےنہیں دیا،پوری دنیا جان گئی یہ فتنہ حکومت میں ہوتو پاکستان کی تباہی ہے۔5، 6سال سےگیدڑکو لیڈرکاماسک پہنانےکی پوری کوشش کی گئی لیڈرکاماسک اتراتوتوشہ خانہ چورنکلا۔سے7سال گدھے پرلکیریں ڈال کرزیبرا بنانےکی کوشش کی گئی،سہولت کاررخصت ہوئے توگدھے پرسے لکیریں مٹ گئیں،اب وہ گدھاریاست کو دولتیاں ماررہاہے،جس طرح اس کی ذلت ورسوائی ہوئی سہولت کاروں نےکانوں کوہاتھ لگالیا۔مریم نواز نے کہا جوکہتاتھاقانون سب کیلئے برابرہے،وہ آج قانون کامفرور ہے،عدالتوں نے پیش ہونےکاکہاتواس دن سے پلسترچڑھاکربیٹھاہے۔
