فواد چوہدری نے رانا تنویر حسین کو گالی دے دی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پروفاقی وزیرراناتنویر حسین کوگالی دیدی۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب فواد چوہدری سے رانا تنویرحسین کی جانب سے قومی اسمبلی میں دوران تقریر عمران خان بارے انتہائی نازیبا تقریر پر سوال کیا گیا تو فواد چوہدری نے بھی رانا تنویر حسین کو گالی دے دی۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ رانا تنویرحسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بیہودہ گفتگو کی، بطور ایم این اے رانا تنویر کی گفتگو شرمناک تھی ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے قومی اسمبلی میں عمران خان کے بارے میں نا مناسب الفاظ ادا کیے تھے، رانا تنویر کے نازیبا الفاظ پر ن لیگی اراکین ڈیسک بجاتے رہے جبکہ پاس بیٹھے خواجہ آصف رانا تنویر حسین کے نازیبا جملوں پر کھلکھلا کر مسکراتے رہے تاہم سپیکر راجہ پرویز اشرف نے الفاظ حذف کروادیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں