پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ کا بل 5 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عام انتخابات میں تاخیر کیخلاف چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا 5 رکنی بینچ ٹوٹ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 5 رکنی بینچ کے اہم جج جسٹس امین الدین نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بینچ سے علیحدہ کر لیا ہے،
جسٹس امین الدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد کیس پر سماعت نہیں کر سکتا، اب چیف جسٹس فیصلہ کریں گے کہ باقی کے 4 ججز کیس پر سماعت کریں گے ، یا پھر نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے گزشتہ روز فیصلہ دیا گیا تھا کہ چیف جسٹس کے اختیارات کم ہونے چاہئیںاور ان کا اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اپنی مرضی سے بینچ تشکیل دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں