حکومت نے سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پشاور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق خیبرپختون خوا کے محکمہ تعلیم نے موسم بہار کی تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیاں یکم اپریل سے 7 اپریل تک بند رہیں گے۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود طلباء کو مفت درسی کتابیں اور داخلہ دینے کیلئے متعلقہ سٹاف سکولز میں موجود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں