پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب پولیس سے چھڑپوں میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے72 کارکنان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے مقدمہ سے بری کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن عبہر گل خان نے کینال روڈ پر پولیس سے جھڑپوں کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے 72 کارکنان کو شناخت نہ ہونے پر کیس سے ڈسچارج کر دیا۔پی ٹی آئی کارکنان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے ڈسچارج رپورٹ بھی پیش کی۔تفتیشی افسر کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی، اس دوران گواہان کارکنان کو بطور ملزم شناخت نہیں کر سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے ڈسچارج ہونے والے ملزمان پر پولیس پر تشدد، ان کی گاڑیاں جلانے اور پیٹرول بم پھینکنے کا الزام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں