امریکہ کے دو بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ،اتنے فوجی مارے گئے کہ پورا امریکہ سوگ میں ڈوب گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کینٹکی میں رات کے وقت تربیتی مشق پر موجود آرمی کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔امریکی ہوائی اڈے فورٹ کیمبل کے ترجمان،نونڈیس تھورمین کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ رات جنوب مغربی کینٹکی میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران ہوئیں۔امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کینٹکی کی ٹرگ کاونٹی میں ٹکرا ئے ہیں،یہ حادثہ تربیتی مشق کے دوران پیش آیا ہے۔فورٹ کیمبل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز جو 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کا حصہ ہیں ٹریگ کاونٹی میں رات 10 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوئے۔101 ائیربورن نے فورٹ کیمبل کے شمال مغرب میں تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) کے فاصلے پر حادثے کی تصدیق کی۔دونوں ہیلی کاپٹرز رہائشی علاقے کے قریب ایک کھیت میں گرے۔ ایک ہیلی کاپٹر میں پانچ اور دوسرے میں چار افراد سوار تھے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے کہا کہ ریاست ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی،ہم وہی کرنے جا رہے ہیں جو ہم ہمیشہ کرتے ہیں،ہم ان خاندانوں کو اپنے بازووں میں سمیٹنے جا رہے ہیں،ہم آنے والے دنوں میں ان کے ساتھ ہوں گے۔دوسری طرف حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔کینٹکی سینیٹ کے اراکین نے جمعرات کی صبح حادثے کے متاثرین کے اعزاز میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔سینیٹ کے صدر رابرٹ سٹیورز نے سومبر چیمبر کو بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہوا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ برا ہے اور ہماری فوج کا کافی جانی نقصان ہوا ہے،امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکہ میں سوگ کا سماں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں