کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی چار اپریل کو ملک بھر میں منائی جائے گی،اس موقع پرسندھ سرکار نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل بروز منگل کے روز تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر بند رہیںگے۔بلدیاتی کاﺅنسلز اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔سکولز کالجز و جامعات بھی بند رہیں گے ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ کا کہنا ہے کہ 4اپریل کو تمام اضلاع میں شہید ذوالفقاعلی بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں تقریبات منعقد ہوں گی ،جس میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہو گی،ان تقریبات میں پیپلز پارٹی کے تمام عہدے داران اور کارکنان شریک ہوں گے