لاہور)مانیٹرنگ ڈیسک)پاک پروموشن نہ ملنے پر اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ ستان سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن اساتذہ کا سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج، پنجاب بھر سے آئے اساتذہ نے پروموشن نا ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اساتذہ نے سیکرٹری سکولز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پنجاب بھر سے آئے اساتذہ نے پروموشن نا ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ نے پروموشن نا ملنے پر سیکریٹری سکول کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج میں چیئرمین پاس رانا عطاء، قاضی خالد فاروق شریک ہوئے۔ ممبر پاس رانا منیر، راو¿ نعمان، رخسانہ چوہدری و دیگر بھی شریک ہوئے۔اساتذہ کے “ہم لے کے رہیں گے پروموشن، ہے حق ہمارا پروموشن” کے نعرے لگائے۔احتجاج میں پنجاب بھر سے آئی خواتین اساتذہ کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ کل تک ہماری پروموشن نا کی گئی تو معاملہ التوا کا شکار ہو جائے گا، ہم 13 سال سے پروموشن کے لیے انتظار کر رہے ہیں، تمام محکموں نو متعدد بار پروموشن دی گئی لیکن ہمیں ٹرخایا گیا، اساتذہ نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پروموشن پر جلد از جلد عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
