اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے بنچز تشکیل دے دیئے، تمام 15 ججز آئندہ ہفتے اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحیی آفریدی بنچ نمبر 2 کا حصہ ہوں گے، بنچ نمبر 3 جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر 4 جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ نمبر 5 کا حصہ ہونگے، بنچ نمبر 6 جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہو گا جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر 7 کا حصہ ہونگے۔ خصوصی بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا، خصوصی بنچ نمبر 4 جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا۔
