مریم نواز اور راناثناء اللہ کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں درج کیا؟عدالت نے ایس ایچ کو طلب کر لیا

کراچی(کورٹ رپورٹر)کراچی کی ملیر کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دینے پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او ملیر سٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اپنی لیڈر مریم نواز کے احکامات پر عمل پیرا ہیں،عدالت پولیس کو بیان ریکارڈ کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے ایس ایچ او ملیر سٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت میں7 اپریل کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں