عمران خان کی زمین پر بیٹھ کر کارکنوں کے ساتھ افطاری ، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک کے باہر حفاظت کے لیے موجود کارکنوں اور رضاکاروں کے ساتھ افطار کیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین افطار سے کچھ دیر قبل اچانک کارکنوں کے درمیان پہنچے جس پر انہیں دیکھ کر نوجوان اور خواتین مزید پرجوش ہوگئے۔عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر افطار کیا اور پھر ان سے مختصر خطاب بھی کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے جذبے کی تعریف کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ رمضان المبارک کے اختتام تک ہر روز اسی جگہ اپنے کارکنوں کے ساتھ روزہ افطار کیا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں