میلسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) میلسی میں کنویں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے گاوں مترو میں مزدور ٹیوب ویل کے پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اسی دوران مٹی کا تودہ ان پر جا گرا۔ کنویں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے، 15 گھنٹے کی طویل کارروائی کے بعد لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا۔
