لاہور (وقائع نگار خصوصی ) لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کوڑاپھینکنے والوں کو جرمانہ کیاجائے گا،محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں صفائی کے مہم کو برقراررکھنے کیلئے محکمہ بلدیہ نے اہم قدم اٹھایا ہے،اب سے کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلی یا دکان کے باہرکوڑا پھینکنے والوں کوایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔محکمہ بلدیات نے تمام ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا۔
