عدالتی بحران مزید سنگین،رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کے لئے حکومت نے تہلکہ خیز قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی کابینہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دےدی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عدالتی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فوری عہدہ چھوڑنے کے مطالبے کے بعد وفاقی کابینہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دےدی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دیدی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے حکومت کو لکھے خط میں رجسٹرارکوواپس لینے کی ہدایت کی تھی۔اس سے قبل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کولکھے خط کی کاپی سیکرٹری کابینہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال کی تھی۔خط میں رجسٹرارکو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا تھا کہ ہر شہری کی طرح آپ پر بھی آئین کا نفاذ ہوتا ہے،آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رجسٹرار آفس کا چارج فوری طور پرچھوڑدیں۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے یک نکاتی ایجنڈے پرغورکیلئے وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔وزیراعظم نے وزراءکو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو وزراءنہیں آسکتے وہ ویڈیولنک کے ذریعے حاضر ہوں۔اجلاس میں آئینی اورقانونی معاملات کے آپشنزپرغورکیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں