اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وزرا کی نیوز کانفرنس سپریم کورٹ کیساتھ کھلم کھلا بغاوت ہے۔اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، دارالحکومت ہے یا جنگل؟جب تک نئی اسمبلی نہیں آتی عارف علوی صدر برقرار رہیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا وزرا نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ نہیں مانیں گے، یہ سپریم کورٹ کیساتھ کھلم کھلا بغاوت ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس پر اس وقت کابینہ میں ایک سے زیادہ رائے تھی،یہ عدالت پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،آئین اور عدلیہ کے ساتھ بغاوت کی جا رہی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ سیکریٹری دفاع کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ کہےالیکشن ہونے چاہئیں یا نہیں،آئین کے اندر واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90دن میں الیکشن ہوں۔
حکومت کی طرف سے مذاکرات کی کوئی آفر نہیں ہے،جب تک نئی اسمبلی نہیں آتی عارف علوی صدر برقرار رہیں گے۔
