لاہور(وقائع نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس بدھ کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے جس میں ملک میں جاری آئینی بحران، سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق قیصر شریف کا کہنا تھا کہ مرکزی نظم کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کی لانچنگ کے بعد گھر گھر دستک مہم اور انتخابی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورت حال مرکزی نظم کے اجلاس کا اہم ترین ایجنڈا ہو گا۔قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت سراج الحق نے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے پارلیمانی پارٹیوں سے رابطوں کا اعلان کیا ہے اور انھیں منصورہ میں مذاکرات کی دعوت دی ہے، مرکزی نظم کے اجلاس میں یہ امور بھی زیر بحث آئیں گے۔
