واضح ہوگیا کہ ملک میں صرف آئین کی حکمرانی ہوگی، حماد اظہر خوشی سے نہال

اسلام آباد (وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ واضح ہوگیا کہ ملک میں صرف آئین کی حکمرانی ہوگی،ججز نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر فیصلہ سنایا ہے، سپریم کورٹ کے ججز نے جمہوریت کو بھی بچایا ہے،پی ڈی ایم جماعتیں سیاسی میدان سے بھاگنا بند کریں،سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں سے کہتا ہوں کہ رونا پیٹنا بند کردیں،جو استحکام آئین اور جمہوریت دے سکتا ہے،وہ کوئی دور نہیں سکتا،جس دن کی 5سال کے لئے حکومت آئے گی اس دن سے ملک کے اندر معاشی ترقی نظر آنے لگے گی،معاشی مشکلات کا حل صرف عوامی منتخب حکومت کے نمائندوں کے پاس ہے،آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ آیا پوری قوم کے لئے فتح ہے،پی ڈی ایم بھی جمہوری عمل کا حصہ بنے،معاشی عدم استحکام کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام آیا، 20 افراد آٹے کی لائن میں لگ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں