وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی مریم نواز کی زبان بولنے لگے

کراچی(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زبان بولتے ہوئے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد بازی کا فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ الیکشن تب ہوں گے جب الیکشن کمیشن چاہے گا،الیکشن ضرور ہوں لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا،جب ججز اس فیصلے سے متفق نہیں تو عوام کیسے ہوسکتے ہیں،جن ججز نے انکار کیا ان کے علاوہ فل کورٹ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دینا چاہیے،ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی،آئین میں ہر ادارے کی پاور اور حدود کا تعین کیا گیا ہے،الیکشن تب ہوں گے جب الیکشن کمیشن چاہے گا،الیکشن ضرور ہوں لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے اور الیکشن ایسے نہ ہوں کہ 2018 والی صورتحال ہو۔

اس موقع وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ حکومت سندھ کا کام ہے فنڈ دینا تاہم ملٹری گریڈ اسلحے پر لوگوں کے تحفظات ہیں،ایسا نہ ہو ملٹری گریڈ اسلحے کے استعمال سے دوسرے بھی زد میں نہ آ جائیں، گھوٹکی کے کچے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن چل رہاہے،کچے کے علاقے میں اسلحہ کی سمگلنگ کو روکنا ہوگا،کچے میں چوکیاں بنائی ہیں تاکہ ڈاکووں کے پاس آنے والا اسلحہ روکا جائے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بی آئی ایس پی کے تحت کم قیمت آٹا لوگوں کو دے رہی ہے،سندھ حکومت بحران کے باوجود آٹا 65 روپے کلو دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں