لاہور ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین پاکستان و جمہوریت کی فتح ہے، سیاسی افراتفری نے بے شمار معاشرتی و کاروباری مسائل پیدا کئے ہوئے ہیں اور ان سب کا واحد حل فوری و شفاف انتخابات ہی ہیں۔،امید ہے کہ سپریم کورٹ خیبر پختون خوا کے جنرل الیکشن کا بھی آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق خالد مسعود سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو یقین ہے کہ سپریم کورٹ خیبر پختون خواکے جنرل الیکشن کا بھی آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی جس سے خیبر پختون خوا کی قوم بھی اپنا حق رائے شماری استعمال کرتے ہوئے اپنے صوبے کے مستقبل کے حکمرانوں کا چناو کریں گے،آج الیکشن کمیشن کے اصولی فیصلے سے آئین اور قوم کی جیت ہوئی ہے،عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے نے سازشی قوتوں کو رد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب میں بھر پور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیار ہے اور تقریبا پورے صوبے میں ہمارے امیدواران قوم میں ہماری مضبوط جڑوں کا ثبوت ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تمام نامزد امیدواران کو انتخابات کی تیاری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور جلد نامزد امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے جائیں گے۔
