پنجاب میں الیکشن،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ ن لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچ جائے

لاہور(سیاسی رپورٹر)پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں پھر شروع کر دی ہیں اور صوبے میں تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس ہوا،جس میں راجہ پرویز اشرف،نئیر بخاری،قمر کائرہ،حسن مرتضی،رانا فاروق،ندیم چن،اسلم گل،فیصل میر اور جواد رانا نے شرکت کی۔اجلا س میں لاہور سٹی ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن میں پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا،جس کے بعد پنجاب میں تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا پیپلز پارٹی ہر حلقے میں امیدوار دے گی،پیپلز پارٹی کسی الائنس کا حصہ نہیں اور اپنے نشان پر الیکشن لڑ لے گی،الیکشن جب بھی ہوں ہم نے پارٹی کو تیار رکھنا ہے۔دوسری جانب لاہور اور ساہیوال سے پارٹی امیدواروں کی لسٹ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھیج دی گئی ہیں،جس کے بعد لاہور کے بعض حلقوں میں ٹکٹ کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں میں کشمکش شروع ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں الیکشن تیاریوں کے جائزے کے لئے کل اجلاس ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں