آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے،جوانوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

راولپنڈی(خصوصی وقائع نگار)آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے ،پاک وطن کی حفاظت پر معمور جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کردیں،پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ” آئی ایس پی آر“ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کا دورہ کیا،ایل اوسی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے سربراہ پاک فوج کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال،آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،فوجی اہلکار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں،پاک فوج پاکستان کی خود مختاری،سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں