لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر عمران خان کا ردِ عمل آگیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان پوری طرح جنگل کے قانون کی گرفت میں ہے۔ ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست تحریک انصاف کے کارکنوں اور قائدین کے تعاقب کے یک نکاتی ایجنڈے پر کار بند ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ضمانتوں کے باوجود علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا تھا مگر اس سب کے باوجود انہیں انتخابات میں شکستِ فاش کی دھول چٹائیں گے، انشاءاللہ۔
