فواد چوہدری نے حکومت کو الیکشن کے حوالے سے مشورہ دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کی قرار داد مسترد کردی اور کہا کہ فیصلے پر اختلاف ہے تو نظرِ ثانی اپیل دائر کریں۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن نہیں کراتی تو تحریک کیلئے تیار ہیں، جتنا لڑنا پڑا لڑیں گے، حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سے بات کرے ، تاکہ ایک قومی الیکشن کی تاریخ طے کریں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قراردادوں سے سپریم کورٹ کے فیصلے ختم نہیں ہوتے، اس کے لیے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت چاہیے ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کی قرار داد مسترد کردی اور کہا کہ فیصلے پر اختلاف ہے تو نظرِ ثانی اپیل دائر کریں، مریم نواز چاہتی ہیں شہباز شریف نااہل ہوجائیں اور انہیں آگے آنے کا موقع مل جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن نہیں کراتی تو تحریک کیلئے تیار ہیں، جتنا لڑنا پڑا لڑیں گے، حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سے بات کرے ، تاکہ ایک قومی الیکشن کی تاریخ طے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں