محکمہ تعلیم میں جعلی اسناد پر بھرتی ملازمین بر طرف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی تعلیمی اسناد پر نوکری کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کردی۔محکمہ تعلیم نے ایسے افراد جو جعلی اسناد پر بھرتی ہوئے تھے ان کو بر طرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی تعلیمی اسناد پر دوسوچھیاسی ملازمین کوبرطرف کردیا ہے،محکمہ تعلیم نے برطرف ملازمین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی تعلیمی اور دیگراسناد جعلی ثابت ہوئیں، کراچی ڈویزن کے 339 ملازمین کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں