آٹا تقسیم کی تشہیر پر پابندی عائد

لاہور(کورٹ رپورٹڑ)لاہور ہائیکورٹ نے آٹے کی تقسیم کے دوران ہلاکتوں اور تقسیم کیے طریقہ کارکے خلاف درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سبسڈی کی مد میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق جسٹس شاہد جمیل نے عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے فیصلے میں کہاکہ تقسیم کےعمل کی کوئی خبر، میڈیا اور پریس پر جاری نہ کی جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انسانی وقار کو مجروع کرنے والے تقسیم کے ہرعمل کو روکنے کا حکم دیا جاتا ہے،عوامی رقم سے مستحقین کولائنوں میں کھڑا کرکے سبسڈی کی تقسیم انسانی وقار کے منافی ہے،تقسیم کے عمل کی تشہیر جلتی آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے، حکومتی کارکردگی کی اس انداز سے تشہر بے ایمانی اور بددیانتی ہے جبکہ عدالتی فیصلے میں قرآنی آیات کے حوالے دئیے گئے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ قرآن ذاتی حیثیت سے دی گئی خیرات کی تشہیر کے عمل سے بھی روکتا ہے، قرآن پاک اور ملکی آئین انسانی تقدس اور تکریم کے تحفظ کی ہدائت کرتا ہے، خاص طور پر ایسے مستحقین کی جو حکومتی امداد وصول کرتے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں