لاہور (وقائع نگار) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی لابی فرمز کے غلام حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرنے والا بزدل ہے،آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے،کالے رنگ کے ڈبے سے سر باہر نکال نہیں سکتے اور بزدل نواز شریف ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے،عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کے خلاف سازش کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو اس دن کی خوشیاں مبارک ہوں،مسیحی برادری کی قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں کاوشیں قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہیں،زندگی کے ہر شعبے میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ہفتہ کو چیئرمین پی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے،غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے،بے غیرت آدمی اربوں پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی۔
