اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پارلیمان سب سے سپریم ادارہ ہے، ہمیں ڈکٹیٹ نہ کیا جائے اور نہ ہم کسی کی ڈکٹیشن لیتے ہیں،معاشی مشکلات کا شکار ہیں ،ہماری حکومت آج بھی تنخواہ اور پنشن کے معاملے پر وفاق کیساتھ مذاکرات کر رہی ہے ، وفاقی وزارت خزانہ کے ذمہ داران سے وزراءاور بیوروکریسی کی ملاقاتیں جاری ہیں لیکن مشکل معاشی حالات کے باوحود ہم نے کسی سرکاری ملازم کی تنخواہ یا پنشن رکنے نہیں دی،ہم نے حکومت سنبھالی تو وفاق میں ہماری حکومت ختم ہو چکی تھی اور وفاق ہمارے فنڈز روکے ہوے تھا ،وفاق نے تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی اضافی رقم دینے کا وعدہ آج تک پورا نہیں کیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سعودی ڈیویلپمنٹ بنک نے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کیلئے 5 ارب روپے کا منصوبہ دیا جس پر سٹے کی وجہ سے منصوبہ تعطل کا شکار ہے ، میری تو کوشش اور خواہش تھی کہ ہم سعودیہ یا کسی اور ملک سے مزید فنڈز لیں اور اپنے تعلیمی اداروں اور طلبہ پر خرچ کریں، اس حوالے سے میں 30 ملین ڈالر لانے کی صلاحیت رکھتا ہوں جس کے لئے میں جدہ جا سکتا ہوں ، اس اہم ترین منصوبے پر پہلے تو میوزیکل چیر والا کھیل کھیلا گیا اور جب کام کا ایوارڈ دیا گیا تو معزز عدالت نے سٹے دے دیا ،سٹے دینے والے نے یہ نہیں دیکھا کیوں دے رہا ہوں ؟ہماری ریاست کے سکول اور بچے اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ ان کے لئے پانچ ارب کے فنڈز آئیں اور کے پی کے سے کوئی آ کر اس پر سٹے حاصل کر لے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ڈھائی ڈھائی ارب روپے کی ٹیکس چوری کے کیس اور فیکٹریاں راتوں رات کیسے کھل جاتی ہیں؟ ڈھائی ارب ٹیکس چوری کرنے والوں نے ریاست کو کتنا ٹیکس جمع کرایا اور ریاست کے خزانے کو کتنا فائدہ ہوا؟ ہم وفاق کیساتھ بیٹھے تو انہوں نے کہا کہ ان تمباکو والی فیکٹریوں سے ٹیکس آپ لیں یا ہم لیکر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سٹے کے معاملے پر نظرثانی کی ضرورت ہے ،سٹے تو ہمیشہ عارضی بنیاد پر دیا جاتا ہے ، سڑک سے بلا کر سٹے دے دیا جاتا ہے ،الیکشن کمیشن کے پاس لوکل وارڈ کے کونسلر جا کیس ہو تو بڑی عدالت جمپ کر جاتی ہے سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ ریاست کے اندر سیاست کرنا صرف عوام کا حق ہے، اس ڈومین میں کون آسکتا ہے اور کون نہیں؟ اس کا فیصلہ ہم کریں گے،ہم بتائیں گے کہ ہمارے اور دوسرے کے اختیارات کیا ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پاکستان کشمیر کیڈٹ کالج رہاڑہ راولاکوٹ کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی معیاری تعلیم سے جڑی ہوئی، تعلیم اور بچوں کی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کیڈٹ کالج رہاڑہ راولاکوٹ کیلئے 100 کنال اراضی حکومت آزادکشمیر مہیا کرے گی اور اس کیڈٹ کالج کیلئے ساڑھے چھ کروڑ روپے حکومت فراہم کرے گی، حکومت اس منصوبے کو سڑک اور پانی کی سہولت بھی دے گی جبکہ پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کو فلاحی کاموں کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے دیں گے۔پاکستان سویٹ ہوم نیلم میں بھی کیڈٹ کالج بنائے حکومت 100 کنال راضی مہیا کرے گی۔ وزیر اعظم ا?زاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان بچوں کی تعلیم و تربیت و انسانیت کی فلاح کیلئے بہترین کام کر رہے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔سیاست سے علیحدہ ہونا تو ا?سان ہے لیکن یتیم و بے سہارہ بچوں کی جس طرح تعلیم و تربیت ان کا ادارہ کر رہا ہے یہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔ تقریب سے سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار یعقوب خان، پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور کیڈٹ کالج منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر شاہد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سابق صدر و وزیر اعظم ا?زاد جموں کشمیر و ممبر اسمبلی سردار یعقوب خان نے کہا کہ تعلیم سے ہی قومیں ا?گے بڑھتی ہیں، ہم نےاپنے دور میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں بنائی، کیڈٹ کالجز کا خواب وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان پورا کر رہے ہیں، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان سے اتنا قریبی تعلق ہے کہ کمیونٹی کے کاموں کیلئے حق رکھ کر عوام کے سامنے اعلان کر دیتا ہوں جس پر وزیر اعظم سردار تنویر الیاس عمل کر دیتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ خدمت خلق کرتے ہوئے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے، سویٹ ہوم کا منصوبہ معجزات کا نام ہے، شمالی وزیرستان سے لیکر کشمیر اور کراچی تک کے بچے ہمارے اداروں مین زیر تعلیم ہیں، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں۔دنیا کی تاریخ کا دوسرا بڑا کیڈٹ کالج راولاکوٹ میں بننے جا رہا ہے، اس ادارے کیلئے رہاڑہ کی کمیونٹی مکمل تعاون کر رہی ہے اور امید ہے وزیر اعظم ا?زادکشمیر اس منصوبے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاین ہلز ویلفیر ٹرسٹ رہاڑہ کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر شاہد خان نے کہا کہ اس منصوبے کیلیے اب تک کمیونٹی نے بھرپور تعاون کیا ہے، ہم نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ اللہ پاک کی رضا کیلیے اس منصوبے کو مکمل کریں گے، انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا یہ منصوبہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جارہا ہے، موجودہ وزیر اعظم زمین سمیت دیگرھل طلب ایشوز حل کرا دیں تو محدود مدمت میں ہم اس منصوبے کو مکمل کر لیں گے۔ تقریب سے ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، صدارتی معاون خصوصی سردار محمود اقبال، معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار احمد صغیر، معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، معاون خصوصی ڈاکٹر سردار محمود، ا?زادکشمیر سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین سردار امجد جلیل، ترجمان وزیر اعظم توصیف عباسی، ویمن ڈیویلپمنٹ کی چیرپرسن ریحانہ خان، پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر،کمشنر پونچھ ڈویڑن چوہدری محمد فرید، معروف کاروباری شخصیات سردار عمران عزیز، سردار شازیب شبیر ، چئیرمین سردار الطاف خان، سردار خورشید خان، حافظ سردار محمد صغیر، سردار خالد افسر، عائشہ صدیق سمیت حکومتی ذمہ داران ، سیاسی رہنماوں، کاروباری شخصیات اور انتظامی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
