ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی ادارہ سماریات نے ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ مردم شماری اب 15 اپریل تک جاری رہے گی۔ مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مردم شماری اب 15 اپریل تک جاری رہے گی۔اس ضمن میں وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں مردم شماری کا کام 99 فیصد مکمل ہو گیا ہے، سندھ میں 98 فیصد، بلوچستان میں 82 فیصد مکمل ہوا ہے جب کہ ا?زاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم شماری کا کام 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت 156 میں سے 131 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 39.65 میں سے 38.54 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں