اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ جو 3 مئی 2023ءکو اسلام آباد میں ہوگی۔اے این پی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی ہدایت اور رہنمائی پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 3 مئی 2023ءکو اسلام آباد میں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اے پی سی سے پہلے اے این پی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔امیر حیدر ہوتی کے مطابق اے پی سی کیلئے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے گی۔
