مصدق ملک کو عہدے سے ہٹایا جائے،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے مطالبہ

کراچی(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک اورمینجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) سوئی سدرن کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دور کے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو وزیر مملکت مصدق ملک نے اپنی آنکھوں کا تارا بنایا ہوا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ سندھ گیس کے بدترین بحران سے گذر رہا ہے، صوبے میں گیس کی فراہمی کو بحال کیا جائے، ورنہ وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک اور ایم ڈی سوئی سدرن کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔سینیٹروقار مہدی نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک خصوصاً گھریلو صارفین گیس کی بندش کے باعث سخت اذیت کا شکار ہیں، رمضان کے دو عشرے عوام نے سخت عذاب میں گذارے ہیں، ملک کو 70 فیصد گیس فراہم کرنے والے صوبے کو اپنے ہی قدرتی وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے، وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ وزیر مملکت سے بازپرس کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں