اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قومی اسمبلی میں منعقدہ آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت پر پاکستان بار کونسل کا ردعمل بھی آ گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں۔پاکستان بار کونسل کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے، جسٹس فائز کے عزم اور آئینی حمایت پر شک نہیں، البتہ جسٹس انور ظہیر بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی تھی، ان کے اس اقدام پر چند افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پرتنقید کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ نے تقریب میں شرکت کے حوالے سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا ۔
