مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لیگی قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادیوں مریم نواز،بیٹے حسین نواز،داماد کیپٹن(ر)صفدر، نواسیوں ماہ نور،مہر النسا،نواسہ جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف سمیت دیگر اہل خانہ سمیت عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔سعودی حکام کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شاہی پروٹوکول میں عمرہ کرایا گیا۔خیال رہے کہ قائدمسلم لیگ ن نوازشریف نے 5 سال بعد عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔محمد نواز شریف دو روز قبل لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔مسلم لیگ ن کے قائد رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔
