جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور شکایت درج

سٹاف رپورٹر(وقائع نگار خصوصی)اسلام آباد بارکونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی،شکایت کے ہمراہ ویڈیوز اور آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے۔شکایت میں جسٹس مظاہر پر ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔شکایت میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے حوالے سے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں،سپریم جوڈیشل کونسل سے شکایت پر کارروائی کی استدعا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں