قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت نے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا،اجلاس جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔جس کیلئےحکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگا،تمام وفاقی وزراء اور مشیر اِن کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے،قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر،چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں دفاع،خزانہ،داخلہ،خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے،چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر کےچیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی دعوت دی جائے گی۔قومی سلامتی پر قومی اسمبلی کے اِن کیمرہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دے گی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صرف اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی اجازت ہوگی۔قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق قانون سازی و دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،جس پر سماعت کرتے ہوئے 8 رکنی بینچ نے حکومت،سیاسی جماعتوں،اٹارنی جنرل اور بارز کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں