سوات(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،شہریوں میں خوف و ہراس ،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔
ُُ”پاکستان ٹائم“ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے شہر سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش ریجن تھا، اور اس کی زیر زمین گہرائی 115 کلو میٹر تھی۔
