علی امین گنڈاپور کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بھکر(کرائم رپورٹر ) بھکر میں عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)علی امین گنڈا پور کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو 2 کیسز میں 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو ڈس چارج کرتے ہوئے بھکر تھانہ صدر میں منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلحہ بھکر کے راستے زمان پارک لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ علی امین گنڈاپور تھانہ سرائے مہاجر اور داجل حملہ کے علاوہ اسلحہ کیس میں مطلوب تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھکر میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر کے انہیں بھکر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں