شیریں مزاری نے حکومت بارے ایسا دعویٰ کردیا کہ خواجہ آصف بھی شرما جائیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کی مرکزی رہنما اور سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکا کے خوف کی زد میں ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ڈاکٹرشیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ نے افغانستان میں انتہائی اہم سمرقند میٹنگ کو چھوڑدیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ اتحاد کوترجیح دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات میں مثبت پیشرفت ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں امریکی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ اپنے طور پر ان بدلتے حالات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں