اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کچے کے علاقے میں ڈاکوو¿ں کیخلاف جاری آپریشن کو مزید ”پکا“ کرنے کے لئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے آپریشن میں فوج کی خدمات کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا۔سمری میں ابتدائی طور پر پاک فوج کی خدمات 5 مئی تک طلب کی گئی ہیں تاہم آپریشن کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے فوج کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔پنجاب حکومت کا مو¿قف ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں، ڈاکوو¿ں کیخلاف آپریشن میں آرمی جوانوں، گاڑیوں اور آلات کی ضرورت ہوگی۔دوسری جانب رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا، پولیس 3 سال بعد کچہ کراچی کے نوگو ایریا میں داخل ہوگئی، جدید لانگ رینج ویپنز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، میرو لاٹھانی اور افضل مودی کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔واضح رہے کہ آج صبح سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے گیھلپور میں پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکووں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہد جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
