بکھر(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور ہوگئی۔
”پاکستان تائم“ کے مطابق پنجاب کے شہر بھکر کے سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے علی امین کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ بھکر کے سول جج محمد وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماءعلی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
